0
Thursday 30 Oct 2014 15:02

نریندر مودی مسلمانوں کا ازلی دشمن ہے، کانگریس کے سینئر لیڈر

نریندر مودی مسلمانوں کا ازلی دشمن ہے، کانگریس کے سینئر لیڈر
اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر منی شنکرائر نے وزیراعظم نریندر مودی کو مسلمانوں کا ازلی دشمن قرار دیتے ہو ئے کہا کہ سیلاب زدگان کے ساتھ دیوالی منانے کے نام پر کشمیریوں کو گمراہ کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے منی شنکرائر نے بتایا کہ نریندر مودی کا پس منظر آر ایس ایس ہے چونکہ یہ جماعت میں انتہا پسند مانی جاتی ہے تو اس صورت میں مسلمان مودی سے کیا امید رکھ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’جموں و کشمیر مسلم اکثریت والی ریاست ہے، لازمی طور پر بھارتی وزیراعظم کو کشمیریوں کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہوگی۔‘‘ منی شنکرائر نے نریندر مودی کو مسلمانوں کا ازلی دشمن قرار دیتے ہو ئے کہا کہ مودی آر ایس ایس کے پیداوار ہے وہ میٹھی باتیں کرنے میں ماہر ہیں لیکن عملی طور پر مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ وزیراعظم کے ریاست کے حالیہ دورہ کو مذاق قرار دیتے ہو ئے سابق مرکزی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے تو ریاست کی باز آبادکاری کیلئے سو کروڑ کا پیکیج کا اعلان کیا گیا بعد میں صرف 750 کروڑ کے فنڈز کے اعلان سے مودی کی اصلیت سامنے آئی دراصل سیلاب زدگان کے ساتھ دیوالی کا تہوار منانے کی بات گمراہ کن تھی حقیقت میں نریندر مودی کو سیاچن میں فوج کے ساتھ دیوالی منانے کا پروگرام تھا اس اعلان سے صرف کشمیریوں کی خوشنودی حاصل کرنی مقصد تھی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ فوجی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منانے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 417117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش