0
Wednesday 27 Aug 2014 15:14

انقلاب مارچ کے شرکاء کو تنقید کا نشانہ بنانیوالے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، ارشاد حسین

انقلاب مارچ کے شرکاء کو تنقید کا نشانہ بنانیوالے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، ارشاد حسین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے رہنماء ارشاد حسین بنگش  نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماوں کی جانب سے اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے دیئے جانے والے دھرنے کو تنقید کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کی خاطر گذشتہ دو ہفتے سے بھرپور استقامت اور ہمت کا مظاہرہ کرنے والے عوام کا مذاق اڑانا اور ان کی پاکیزہ اور حق پر مبنی جدوجہد پر اعتراضات اٹھانا انتہائی افسوسناک ہے، وحدت ہاوس سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ میں شریک مائیں، بہنیں، جوان، بزرگ اور بچے اپنے اقتدار کیلئے نہیں بلکہ 20 کروڑ عوام کے حقوق کے حصول کیلئے گذشتہ دو ہفتوں سے سڑکوں پر ہیں، اور دھرنے میں فحاشی و عریانی کے نازیبا الزامات عائد کرنے والے شائد حقیقت سے واقف نہیں، انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ کے شرکاء ناچ گانوں کی بجائے نماز، دعا و مناجات، درود پاک، تسبیح اور دیگر عبادات الٰہی میں مصروف ہیں، ان مظاہرین نے اپنے نظم و نسق، اور رویئے سے عالمی میڈیا کو بھی اپنی جانب متوجہ کیا، ارشاد حسین بنگش نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء درود والے ہیں، بارود والے نہیں، انقلاب مارچ کے شرکاء کو تنقید کا نشانہ بنانے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، رسول اکرم (ص) اور نواسہ رسول (ع) کے ان عاشقوں کو کامیابی اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت سے جلد نصیب ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 406885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش