0
Tuesday 21 Oct 2014 18:16

اے آر وائی نیوز کی بندش کا فیصلہ نواز لیگ کی آمرانہ ذہنیت کا عکاس ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

اے آر وائی نیوز کی بندش کا فیصلہ نواز لیگ کی آمرانہ ذہنیت کا عکاس ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز بیورو آفس لاہور کا دورہ کیا اور نواز حکومت کی جانب سے اے آر وائی نیوز کی بندش کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز لیگ جمہوریت کے نام پر آمرانہ اقدامات پر کار فرما ہے، وطن عزیز کے استحکام اور سلامتی کی جنگ میں مصروف اے آر وائی نیوز چینل کی بندش کا فیصلہ نواز حکومت کی جانب سے جمہوری اقدار کا قتل اور آزادی جمہوریت پر قدغن ہے، اے آر وائی نیوز چینل ایک وطن دوست ادارہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ حالیہ عوامی احتجاجی تحریک کی سپورٹ اور حکومتی جبر و استبداد کے خلاف اے آر وائی نیوز چینل نے بھاری بھر کم آواز بلند کی، کرپٹ اور استبدادی پولیٹیکل و لیگل سسٹم کے خلاف عوامی بیداری میں اے آر وائی نیوز نے موثر کردار ادا کیا۔ نواز حکومت کے ایسے اقدامات انتقامی جذبات اور آمرانہ ذہنیت کے عکاس ہیں، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وفاقی حکومت اور پیمرا کے اے آر وائی نیوز کی بندش اور سینیئر اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی مزموم کوششوں کی پرزور مذمت کرتی ہے، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری سید ناصر شیرازی اور سیکرٹری اطلاعات پنجاب مظاہر شگری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 415786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش