0
Saturday 25 Oct 2014 20:45

محرم ایک ایسا وقت ہے کہ جب پیغام اسلام کو سب سے زیادہ سنا اور بیان کیا جاتا ہے، اتنا فاؤنڈیشن

محرم ایک ایسا وقت ہے کہ جب پیغام اسلام کو سب سے زیادہ سنا اور بیان کیا جاتا ہے، اتنا فاؤنڈیشن
اسلام ٹائمز۔ ماہ محرم کی آمد پر ایک تعمیری و فکری جلسے میں اتنا فاؤنڈیشن دہلی کے سرپرست ایس اے ایچ نقوی نے کہا کہ محرم ایک ایسا وقت ہے کہ جب پیغام اسلام کو سب سے زیادہ سنا اور بیان کیا جاتا ہے اور لوگ اپنے ذاتی امور چھوڑ کر دینی سیمیناروں، مجلسوں اور جلوسوں میں گھروں سے نکل پڑتے ہیں، جہاں وہ مقصد امام حسین علیہ السلام سے روشناس ہوتے ہیں اور یزیدیت کا سفاک اور درندہ صفات چہرہ انکے سامنے عیاں کیا جاتا ہے تاکہ وہ آج کے یزیدیوں کی پہچان کرکے انکے خلاف اٹھ کھڑے ہوجائیں اور اپنے معاشرے کو خالص اسلامی بنا سکیں، ایس اے ایچ نقوی نے کہا کہ ماہ محرم کو مزید موثر بنانے کے لئے ہر سال ہمیں معاشرے کی ابتر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی مجلسوں اور ماتمی جلوسوں اور دیگر دینی سیمیناروں کے ذریعے ان مسائل کو اجاگر کرکے انکا راہ حل تلاش کرنا چاہئے، اسی مسئلے کے پیش نظر اتنا فاؤنڈیشن کی جانب سے تمام منتظمین، ذاکرین، علماء کرام اور مولوی حضرات و شعراء کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس ماہ محرم خواتین کے پردے پر زور دیں، یعنی اس ماہ محرم کو پردے کی اہمیت اور حمایت کے بطور منایا جائے، اتنا فاونڈیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس ماہ محرم میں منصوبہ بند طریقے کار سے تمام تر توانائی بے حجابی کے خلاف لگائی جائے تاکہ محرم الحرام کے اختتام کے ساتھ ساتھ ہمارے معاشرے سے بے حجابی مکمل طور پر ختم ہوسکے، اور مقصد حسینی کی صحیح ترجمانی کی جاسکے، اتنا فاؤنڈیشن نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دہلی کی اور بھی مختلف دینی تنظیموں نے اس اہم مسئلے کو اجاگر کرنے کی حامی جتائی اور مشترکہ طور اس مسئلے پر کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جن میں شیعہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، ادارہ ندائے حق، انجمن صاحب الزمان ؑ ، ادارہ لبیک یا زہراؑ وغیرہ پیش پیش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 416136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش