0
Wednesday 1 Oct 2014 21:19

الیکشن کمیشن الیکٹوریل لسٹوں میں شفافیت کو یقینی بنائے، ایم ڈبلیو ایم بلتستان

الیکشن کمیشن الیکٹوریل لسٹوں میں شفافیت کو یقینی بنائے، ایم ڈبلیو ایم بلتستان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان آئندہ انتخابات کے حوالے سے مرتب ہونے والی فہرستوں میں بدنظمی کا نوٹس لے اور شفافیت کو یقینی بنائے۔ ایم ڈبلیو ایم بلتستان ڈویژن کے سیکرٹریٹ جاری ایک بیان میں کہا گہا ہے کہ بلتستان میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے مرتب ہونے والی الیکٹوریل لسٹوں میں بےضابطگیوں کی اطلاعات ہیں انتظامیہ فوری طور پر ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ان تمام ذمہ داران کو اس اہم فریضے کی ادائیگی سے روک لیں جو جانبدار ہو کر سرکار کا کام سرانجام دے رہے ہیں، انتظامیہ بھی کسی بھی سیاسی جماعت اور حکومتی جماعت کے دباو کو مسترد کر کے اصولی موقف اپناتے ہوئے الیکٹوریل لسٹوں کو شفاف طریقے سے ترتیب دے۔ اگر تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور نہ کئے گئے تو تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان پر عائد ہوگی۔ مجلس وحدت مسلمین کے آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے انتظامیہ کی جانب سے آئندہ انتخابات کے حوالے سے ہونی والی سرگرمیوں میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہ لینا سوالیہ نشان ہے۔
خبر کا کوڈ : 412734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش