0
Tuesday 16 Sep 2014 21:29

ملالہ پر قاتلانہ حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری پر پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں، شیر محمد

ملالہ پر قاتلانہ حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری پر پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں، شیر محمد
اسلام ٹائمز۔ ملالہ یوسفزئی ورلڈ پبلک سکول فری ایجوکیشن سسٹم شگر کے چیئرمین شیر محمد اور سکول کے طلبہ و طالبات نے ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری پر پاک فوج کو سلام پیش کیا ہے کہ جنہوں نے اس قوم کی بیٹی پر جان لیوا حملہ کرنے والے سفاک درندوں کو گرفتار کر لیا۔ شیر محمد شگری نے کہا ہے کہ وہ ملالہ پر حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری پر بہت خوش ہیں۔ ملالہ نے تعلیم خصوصاََ بچیوں کی تعلیم کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی جس کو ملک دشمن عناصر کو تکلیف ہوئی اور انہیں جان سے مارنے کی ناپاک جسارت کی لیکن اللہ نے ملالہ کو نئی زندگی بخش دی وہ آج قوم کی بچیوں کی تعلیم کیلئے میدان میں ہیں لیکن وہ عناصر خصوصا ملا فضل اللہ آج غاروں میں چھپے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے ملالہ یوسفزئی پر حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری پر پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ اور پاک فوج کے دیگر افسران اور جوانوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ضرب عضب میں حصہ لیکر ملک کے دشمن عناصر کی سرکوبی کر رہے ہیں۔ یاد رہے ملالہ یوسفزئی ورلڈ پبلک سکول شگر علاقے کے غریب نادار اور بے سہارہ خاندان کے بچے اور بچیوں کو مفت تعلیم کیساتھ ساتھ مفت یونیفارم اور کتابیں بھی مہیا کرتا ہے۔ جو 2012ء سے تعلیم کی فروغ کیلئے سرگرداں اور سرگرم عمل ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 410033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش