0
Sunday 23 Nov 2014 21:59

پاکستان 2020 تک 200 جوہری ہتھیار بنالے گا، امریکی تھنک ٹینک

پاکستان 2020 تک 200 جوہری ہتھیار بنالے گا، امریکی تھنک ٹینک
اسلام ٹائمز۔ خارجہ تعلقات کے متعلق مہارت رکھنے والے ممتاز امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشن نے پاکستان کےجوہری اثاثوں سے متعلق اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو انتہائی تیزی کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام کو وسعت دے رہا ہے اور 2020 تک 200 کے قریب جوہری ہتھیار بنا لے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہاں دنیا میں بہت سے ممالک اپنے جوہری اثاثوں کے ذخائر میں کمی کر رہے ہیں، وہیں ایشیا میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور پاکستان دنیا میں نہایت تیزی کے ساتھ اپنے جوہری اثاثوں کے ذخائر میں اضافہ کر رہا ہے۔ کونسل آن فارن ریلیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ابھی تک اس بات کو واضح نہیں کیا کہ وہ ان ہتھیاروں کا استعمال کن صورتوں میں کرے گا لیکن پاکستان کا یہ عمل اس جانب اشارہ کر رہا ہے کہ اس کے یہ ہتھیار ممکنہ بھارتی حملے سے اپنی سالمیت کو محفوظ بنانےاور مادروطن کی حفاظت کے لئے فوج کی صلاحیتیں بڑھانے کے لئے ہیں، دوسری جانب مبینہ طور پر اس امریکی پلان کے پیش نظر رکھا جانا بھی ضروری ہے، جس کے مطابق امریکا پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو شدت پسندوں کے ہاتھوں میں جانے سے بچانے کے بہانے سے حملہ بھی کر سکتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق بھارت کے پاس 90 سے 110 کے درمیان جوہری ہتھیار موجود ہیں، جس میں وہ دن بدن اضافہ کر رہا ہے، جب کہ چین کے پاس 250 کے قریب جوہری ہتھیار ہیں جن میں چھوٹے، بڑے، اور درمیانے فاصلہ تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 421068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش