0
Sunday 14 Sep 2014 18:30

کنونشن تنظیم کی فعالیت کا آئینہ دار،اتحاد و وحدت کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا، تہور حیدری

کنونشن تنظیم کی فعالیت کا آئینہ دار،اتحاد و وحدت کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا، تہور حیدری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری تہور حیدری نے مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او لاہور میں کنونشن کے حوالے سے ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کا مرکزی سالانہ 43 واں سفیران ولایت کنونشن تنظیم کی فعالیت کا آئینہ دار ہونے کے علاوہ اتحاد و وحدت کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا، تین روزہ کنونشن 26 ستمبر سے مرقد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر منعقد ہو گا، کنونشن میں طلباء کے فکر و شعور کی بلندی اور اعلیٰ اخلاق سے مزین رکھنے کے لئے مختلف پروگرامات منظم کئے جا رہے ہیں جبکہ کنونشن کے دوسرے روز شہداء ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور انکی یاد کو تازہ کرنے کیلئے شب شہداء کا اہتمام کیا جائے گا اور ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی قبر پر اسکاؤٹ سلامی ہو گی جس میں شہداء کی فیمیلز بھی شرکت کریں گی، جن سے وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خصوصی خطاب کریں گے جبکہ محفل کی صدارت مرکزی صدر آئی ایس او اطہر عمران طاہر کریں گے۔ کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں طلباء سمیت سینئرز سابقین علماء شرکت کریں گے، کنونشن کے آخری روز مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنونشن کے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، لاہور سمیت ملک بھر میں کنونشن کی تشہیری مہم جاری ہے جبکہ ملک گیر دورہ جات بھی جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 409693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش