0
Monday 29 Sep 2014 10:49

اسرائیل مخالف مظاہرین نے صہیونی کمپنی کا بحری جہاز روک لیا

اسرائیل مخالف مظاہرین نے صہیونی کمپنی کا بحری جہاز روک لیا
اسلام ٹائمز۔ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف دنیا بھر میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، جس کا اظہار عالمی برادری کی جانب سے مختلف قسم کے احتجاجات کے ذریعہ کیا جاتا رہا ہے۔ جس میں فریڈم فلوٹیلاز، اسرائیلی سفارتخانوں کا گھیراو اور گلوبل مارچ ٹو یروشلم شامل ہیں۔ اسرائیلی کی بربریت پسندی اور ظلم کے خلاف دنیا کے باضمیر اور آزاد انسانوں کی جانب سے مسلسل ردعمل جاری ہے، تازہ ترین احتجاجی کارروائی میں اسرائیل کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے بحری جہازوں کو روکنا شامل ہے، یروشلم پوسٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق بی ڈی ایس مظاہرین نے اسرائیلی بحری جہاز ’’زم کارگو’’ کو کیلیفورنیا ارو آکلینڈ کے پورٹس پر سامان اتارنے سے روک دیا۔

سٹاپ زم ایکشن کمیٹی کے سربراہ سٹیو زیلٹزر کے مطابق دو سو کے لگ بھگ مظاہرین نے دن رات ایک کرکے اسرائیلی بار بردار جہاز کو روکنے کے لئے پہرہ دیا۔ یاد رہے کہ امریکی اور بی ڈی ایس (Boycott, Divestment and Sanctions) مظاہرین گذشتہ اگست سے اسرائیلی بحری جہازوں کو لنگر انداز ہونے سے روکنے کے لئے کام کر رہے تھے۔ "بلاک دی بوٹ" تحریک کے تحت آکلینڈ، سیٹل اور وینکویئر میں اسرائیلی جہازوں کو سامان اتارنے سے روکنا شامل تھا۔ مظاہرین کے مطابق زم کمپنی نے 1954ء میں اپنے قیام سے لیکر اب تک اسرائیل کا ساتھ دیا، یہودی آبادکاروں کو یہاں لایا، مختلف جنگوں کے دوران زم واحد کمپنی تھی جس نے اسرائیل کو اسلحہ بہم پہنچایا۔ اس کمپنی کی آمدنی کا زیادہ حصہ فلسطین پر جاری ظالمانہ اسرائیلی قبضہ کو دوام دینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 412194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش