0
Friday 24 Oct 2014 09:34
دوطرفہ دفاعی تعاون سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

پاکستان اور ترکی کے 3 روزہ مذاکرات ختم، دفاعی تعلقات بہتر بنانے کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور ترکی کے 3 روزہ مذاکرات ختم، دفاعی تعلقات بہتر بنانے کے معاہدے پر دستخط
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ترکی نے دفاعی صنعتی تعاون کو اسٹرٹیجک سطح تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ دفاعی تعلقات بہتر بنانے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے، یہ اتفاق رائے پاکستان اور ترکی کے مابین اعلٰی سطح کے دفاعی مذاکرات کے دوران کیا گیا، مذاکرات کا دسواں دور جمعرات کو اختتام پذیر ہوا۔ تین روزہ مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دفاعی صنعتی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع محمد عالم خٹک نے جبکہ ترک وفد کی قیادت ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف یاسر گلیر نے کی۔ علاقائی سلامتی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے کو سراہا ور اس کو اسٹرٹیجک سطح تک بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔ ترک وفد کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین دفاعی تعاون، طیاروں کی تیاری، انجینئرنگ خدمات کے حوالے سے تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ترکی کے وفد نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر وفد نے کامرہ میں تیار ہونے والے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی تیاری میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔
خبر کا کوڈ : 416208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش