0
Sunday 23 Nov 2014 22:02

دردانہ صدیقی نے جماعت اسلامی کی جنرل سیکرٹری کا حلف اٹھا لیا

دردانہ صدیقی نے جماعت اسلامی کی جنرل سیکرٹری کا حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ نومنتخب سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان (خواتین) دردانہ صدیقی نے اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھا لیا، سابقہ سیکرٹری جنرل عائشہ منور نے نو منتخب قیمہ سے اجتماع عام کے موقع پر ہزاروں خواتین کی موجودگی میں ایک پروقار تقریب میں حلف لیا اور انہیں راہ حق میں استقامت کی دعا دی۔ اس موقع پر شرکاء خواتین نے بھی دردانہ صدیقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دردانہ رحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ الٰہی پیغام کو دیگر خواتین تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرد کی تربیت ایک فرد کی تربیت ہوتی ہے جبکہ ایک خاتون کی تربیت پورے گھرانے کی تربیت ہوتی ہے، ہم خواتین کی تربیت اسلام کے زریں اصولوں پر کریں گی تاکہ استعمار کی ثقافتی یلغار کا مقابلہ کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 421069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش