0
Saturday 26 Jul 2014 15:26

عالمی یوم القدس کے موقع پر خیرپور میں القدس ریلی، مقامی تنظیموں سمیت عوام کی شرکت

عالمی یوم القدس کے موقع پر خیرپور میں القدس ریلی، مقامی تنظیموں سمیت عوام کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح خیرپور سندھ میں بھی عالمی یوم القدس کے موقع پر امام بارگاہ قصر حسینی سے چھتری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں مقامی تنظیموں کے کارکنان سمیت شیعہ سنی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرکزی یوم القدس احتجاجی ریلی امام بارگاہ قصر حسینی سے نکل کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی چھتری چوک پہنچ کر جلسےکی صورت اختیار کر گئی۔ اس موقع پر مظاہرین سے ایس یو سی خیرپور کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی قمی، ایم ڈبلیو ایم خیرپور کے سیکریٹری جنرل منور جعفری اور سید امتیاز حسین شاہ نے خطاب کیا۔ مظاہرین نے فلسطینی مظلومین سے اظہار ہمدردی اسرائیلی ناجائز تسلط کی مذمت اور مردہ امریکا و اسرائیل کے بینرز اٹھا رکھے تھے اور آخرمیں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے قراداد بھی پیش کی گئی جبکہ مظاہرین نے امریکا اور اسرئیل کے پرچم نذر آتش کئے۔
خبر کا کوڈ : 401629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش