0
Tuesday 14 Oct 2014 11:50

گوگل اور فیس بک خطر ناک ترین سروسز میں سے ہیں، ایڈورڈ سنوڈن

گوگل اور فیس بک خطر ناک ترین سروسز میں سے ہیں، ایڈورڈ سنوڈن
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق ٹیکنیکل اسسٹنٹ ایڈورڈ سنوڈن نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ گوگل، فیس بک اور ڈراپ باکس لوگوں کی جاسوسی میں مصروف ہیں، خفیہ معلوموت اور ذاتی ڈیٹا کو ان انٹرنیٹ کمپنیوں سے دور رکھا جائے، ٹیک کرنچ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آن لائن انٹرویو میں سنوڈن کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے کہ تاکہ حکومت لوگوں کی نجی زندگی میں مداخلت نہ کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ گوگل اور فیس بک انٹرنیٹ کی دنیا کی خطر ناک ترین سروسز میں سے ہیں جن سے دور رہنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 414526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش