0
Tuesday 21 Oct 2014 12:22

عمران خان نے الزامات پر معافی نہ مانگی تو عدالت جاؤں گا، خورشید شاہ

عمران خان نے الزامات پر معافی نہ مانگی تو عدالت جاؤں گا، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کیلئے کل اجلاس بلا لیا، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ عمران خان نے الزامات پر معافی نہ مانگی تو دو روز بعد عدالت سے رجوع کروں گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفت گو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بھیجے گئے ہرجانے کے نوٹس کی مدت پوری ہونے میں دو دن باقی رہ گئے ہیں۔ عمران خان نے دو روز میں معافی نہ مانگی یا ہرجانہ ادا نہ کیا تو تو عدالت سے رجوع کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے جو وہ ثابت نہیں کرسکے، اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر پیپلز پارٹی سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کرے گی۔ انتخابی اصلاحات کے معاملے پر کل مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 415697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش