0
Thursday 30 Oct 2014 08:41

سردیوں کے پیش نظر سیلاب متاثرین کو امداد کی سخت ضرورت ہے، گیلانی

سردیوں کے پیش نظر سیلاب متاثرین کو امداد کی سخت ضرورت ہے، گیلانی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ سردیوں کے موسم کی وجہ سے سیلاب زدگان کو کھانے پینے کی اشیاء سے بھی زیادہ اب گرم بستروں اور گرم کپڑوں کی ضرورت ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی کی زیرصدارت حیدرپورہ میں منعقدہ ایک اجلاس میں سیلاب متاثرین کو امداد پہنچانے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ رہنما نے کہا کہ قابض انتظامیہ ان لوگوں سے بالکل بے پرواہ ہے جن کے بستر اور پہننے کے کپڑے تک حالیہ سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں اور قبل از وقت سردیاں شروع ہونے سے ان کی حالت غیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں امداد باہمی کے تحت لوگوں کی مدد کرنے کی اشد ضرورت ہے اور تحریک حریت اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دینے میں کسی قسم سستی نہیں کرے گی۔ سید علی گیلانی کی ہدایت پر امدادی ٹیموں نے پانپور، چھتہ بل سرینگر، نائد کھے اور گنستان سمبل سوناواری میں سینکڑوں کنبوں کو گرم کمبل اور دیگر ضروریات پر مشتمل کٹ فراہم کیں۔
خبر کا کوڈ : 417190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش