0
Tuesday 16 Sep 2014 21:37

اسکردو، پی آئی اے جہاز کی ہنگامی لینڈینگ مسافرین خوف و ہراس میں مبتلا

اسکردو، پی آئی اے جہاز کی ہنگامی لینڈینگ مسافرین خوف و ہراس میں مبتلا
اسلام ٹائمز۔ اسکردو سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز PK-4522 ٹیک آف کے 10 منٹ بعد فنی خرابی کے باعث جہاز کو ہنگامی طور پر اسکردو ائیر پورٹ پر دوبارہ اتار دیا گیا۔ پی آئی اے کی پرواز PK-4522 اسکردو سے اسلام آباد کیلئے دن دو بج کر 50 منٹ پر ٹیک آف ہوا تھا اور پرواز کے فوری بعد جہاز کے ایک انجن نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ ایک انجن میں فنی خرابی پیدا ہونے کے بعد جہاز کو پائلٹ نے ہنگامی طور پر دوبارہ سسکردو ائیر پورٹ پر لینڈ کیا جبکہ جہاز میں سوار مسافروں کو بتایا گیا کہ جہاز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی ہے جسکے باعث مسافریں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو ائیر پورٹ پر لینڈ کر لیا اور مسافروں کو بحفاظت جہاز سے اتار دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جہاز کے انجن میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کو دور کرنے کیلئے اسلام آباد سے انجینئر بلوائے گئے ہیں۔ فنی خرابی دور ہونے کے بعد جہاز کو اسلام آباد روانہ کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 410034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش