0
Saturday 28 Jun 2014 00:13

آئی ایس او مرکزی کابینہ کا اجلاس، 4 جولائی کو اجلاس عاملہ بلانیکا فیصلہ

آئی ایس او مرکزی کابینہ کا اجلاس، 4 جولائی کو اجلاس عاملہ بلانیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس مرکزی صدر اطہر عمران کی زیر صدارت لاہور میں ہوا جس میں اہم فیصلہ جات کیے گئے۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ تیسری مجلس عاملہ کا اجلاس چار جولائی کو مری بھمبھروٹ سیداں میں منعقد کیا جائیگا۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل تہور حیدری کے مطابق، مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سالانہ مرکزی کنونشن کے انعقاد کی تاریخ کو حتمی شکل دی جائیگی، اور دیگر اہم فیصلہ جات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں ملک بھر سے 23 ڈویژنز کے صدور اور سیکرٹری جنرلز شرکت کریں گے۔ اجلاس عاملہ میں مرکز سمیت تمام ڈویژن اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کرینگے اور آئندہ تین ماہ کے پروگرامات کی منظوری دی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 395636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش