اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کھوسہ خاندان کی طرف سے پارٹی میں فارورڈ بلاک بنانے کی خبروں کا نوٹس لے لیا اور اس بارے میں اصل حقائق جاننے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کی طرف سے سینیٹر سردار ذوالفقار علی کھوسہ سے ملاقات کی کاوشیں بھی سامنے آئی ہیں، جس میں سارے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔