1
0
Monday 22 Sep 2014 18:51
پاکستان کے صالح نوجوانوں کا کنونشن امسال مثالی ہو گا

سیلاب کی تباہی شرکائے کنونشن کی راہ میں حائل نہیں ہو گی، تجمل نقوی

سیلاب کی تباہی شرکائے کنونشن کی راہ میں حائل نہیں ہو گی، تجمل نقوی
ڈاکٹر تجمل نقوی کا تعلق ساہیوال سے ہے۔ تجمل نقوی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں ایم فل کے طالب علم ہیں، آئی ایس او میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داری ان کی کندھوں پر ہے۔ اس کے ساتھ امسال چیئرمین کنونشن بھی ہیں، اس سے قبل مرکزی انچارج محبین بھی رہ چکے ہیں۔ تجمل نقوی آئی ایس او ملتان ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن (تنظیمی ڈویژن) کے بھی صدر رہ چکے ہیں۔ محنتی اور جفاکش نوجوان ہیں۔ ہر وقت تنظیمی امور کے بارے میں ہی سوچتے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس بار کنونشن کے چیئرمین کی ذمہ داری ان کے سپرد کی گئی۔ کنونشن کے انتظامات میں اتنے مگن تھے کہ ہمارے سوالوں کے مختصر جوابات دیتے رہے۔ ڈاکٹر تجمل نقوی کے ساتھ کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے ہونے والی گفتگو قارئین کے لئے پیش کر رہے ہیں(ادارہ)

اسلام ٹائمز: کنونشن کا نام اس سال سفیران ولایت منتخب کرنے کی کوئی خاص وجہ ہے؟

تجمل نقوی:بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ غدیر خم کے موقع پر رسول خدا (ص) نے امام علی (ع) کا ہاتھ بلند کر کے من کنت مولا کا اعلان کیا تو دراصل یہ اعلان بیشک خدا کے حکم پہ تھا، یعنی رسول خدا (ص) کی ذات مبارکہ نے ولایت کے سفیر کا کردار ادا کیا، جس طرح سے بی بی فاطمہ (ع) اور بی بی زینب (ع) نے ولایت کی محافظت کی۔ اسی طرح موجودہ دور میں جب امام خمینی نے نظریہ ولایت فقیہہ کو عملی جامہ پہنایا تو پاکستان سے چند شخصیات نے ملک کر کردار ادا کیا اور امام راحل کی ان کاوشوں کو پاکستان میں عملی شکل دی، جن میں آیت اللہ مرتضیٰ صدر الفاضل، مولانا صفدر حسین نجفی، شہید عارف الحسینی، مفتی جعفر حسین، آقائے علی موسوی اور ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید شامل ہیں، جنہوں نے پاکستان کی زمیں پر نظام ولایت کو متعارف کروانے اور تبلیغ کیلئے بے نظیر کوششیں کیں۔ جہاں تک خاص وجہ کا تعلق ہے، تو کنونشن کی پہلی شب نماز مغربین کے بعد سفیران ولایت سیمینار منعقد ہو گا جس میں ان شخصیات پر حیدر علی جوادی اور ہادی حسن نقوی کا خطاب ہو گا جبکہ شب شہداء میں ڈاکٹر راشد نقوی شہید قائد اور شہید ڈاکٹر کی زندگی پر روشنی ڈالیں گے۔

اسلام ٹائمز: کنونشن کی ابتک کیا تیاریاں کی گئی ہیں؟
تجمل نقوی: پاکستان بھر میں اب تک پانچ سو سے زائد علماء کرام اور کنونشن کے مقررین سمیت باہر سے بھی شخصیات سے رابطہ کیا گیا ہے۔ تعلیمی کانفرنس، شب شہداء، محفل دوستان، محبین کنونشن اور مہدویت کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ان پروگرامز میں جید علماء اور سینئر برادران اظہار خیال کریں گے جبکہ شب شہداء کی نشست میں شہداء کے خانوادگان کو مدعو کیا گیا ہے جو شہداء کی زندگی کے حوالے سے شرکاء سے خطابات کریں گے۔

اسلام ٹائمز: ایک طرف سیلاب اور ایک طرف جگہ کی تبدیلی، کیا ماضی کی طرح امسال شرکاء کنونشن کی تعداد کم نہ ہو گی؟
تجمل نقوی: کنونشن میں شرکت کی تعداد ماضی کی طرح بھرپور رہے گی، امسال تعداد میں اضافہ کی اہم رکاوٹ سیلاب کی ابتر صورتحال ہے، اسکاؤٹس کی سیلاب زدہ علاقوں میں مصروفیات سے تیاریاں ڈسٹرب ہو سکتی ہیں لیکن قوی امید ہے کہ تمام معاملات کو بہتر انداز میں حتمی شکل دی جائے گی۔

اسلام ٹائمز: جگہ کی تبدیلی کی کیا وجوہات ہیں؟ کیا شہید کے مرقد پر شرکاء کی رہائش کے حوالے سے مشکلات کا سامنا نہیں ہو گا؟
تجمل نقوی: جامعتہ المنتظر میں تعمیراتی کاموں کی وجہ سے رہائشی جگہ بالکل نہیں تھی۔ اس وجہ سے جگہ کی تبدیلی کرنا پڑی، اب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر عارضی انتظامات کئے جا رہے ہیں، لیکن جامعہ میں ممکن نہ تھے، تو یہ عارضی مسئلہ ہے، جامعہ کے تعمیراتی کاموں کے مکمل ہونے کے بعد آئندہ کنونشن وہیں پر ہی ہو گا۔

اسلام ٹائمز: کنونشن میں عالمی کانفرنس کس عنوان سے ہو گی اور کیا ایجنڈا ہو گا؟
تجمل نقوی: کنونشن میں مہدویت امید بشریت عالمی کانفرنس منعقد ہو گی جس میں علی نقی ہاشمی، علامہ امین شہیدی اور ایک انٹرنیشنل شخصیت کی آمد متوقع ہے، کانفرنس نوجوانوں کیلئے مفید ثابت ہو گی۔ کانفرنس میں امام زمانہ علیہ السلام کے عالمی انقلاب اور ظہور امام علیہ السلام سے قبل نوجوانوں کو کس قسم کی تیاریاں کرنی ہیں کے موضوعات پر تبادلہ خیال ہو گا۔

اسلام ٹائمز: گذشتہ 2 سال سابقین کے حوالے سے خاصا کام کیا گیا، امسال کنونشن پر کیا ایجنڈا ہو گا؟

تجمل نقوی: سابقین آئی ایس او کا اثاثہ و سرمایہ ہیں، سابقین کیلئے محفل دوستان کنونشن کے دوسرے روز منعقد ہو گی جس میں ملک بھر سے آئی ایس او کے سابقین شرکت کریں گے۔ اس میں سابقین کو نئی ذمہ داریاں بھی سونپی جائیں گی اور ان کے تجربات سے فائدہ بھی اٹھایا جائے گا۔ سابقین سے عدم رابطے کے باعث ہمارا یہ قیمتی اثاثہ ضائع ہو رہا تھا۔ ہم نے اس حوالے سے انہیں ایک پلیٹ فارم دیا ہے اور انشاءاللہ سابقین کے منظم ہونے سے تنظیم کو فائدہ ہو گا اور اسے پھلنے پھولنے میں سہولت حاصل ہو گی۔

اسلام ٹائمز: تعلیم و تربیت آئی ایس او کا بنیادی ایجنڈا ہے، تعلیمی سیمینار و محبین کنونشن کے حوالے سے آگاہ کریں؟
تجمل نقوی: 27 ستمبر کو تعلیم کنونشن منعقد ہو گا، محبین کنونشن اور تعلیمی سیمینار دو الگ الگ پروگرامات ہیں۔ سیمینار تعمیر ملت بذریعہ تعلیم منعقد ہو گا، جو امامیہ طلباء میں علم و دانش کے جذبے کو فروغ دے گا۔ سیمینار میں پروفیسر زاہد علی زاہدی، ڈاکٹر باقر نقوی اور اس کے علاوہ ایک انٹرنیشنل شخصیت خطاب کریں گے۔ مرکزی صدر آئی ایس او اطہر عمران طاہر اور ڈاکٹر ثقلین نقوی خطاب کریں گے۔ سیمینار کے انعقاد کا مقصد ہائر ایجوکیشن کی پیاس کو بڑھایا جا سکے جبکہ محبین کنونشن میں پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 411051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ایم فل کا طالبعلم ڈاکٹر کیسے بن گیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ہماری پیشکش