0
Tuesday 19 Aug 2014 20:59

حماس کے راکٹ حملوں کا بہانہ بنا کر غزہ پر پھر سے صیہونی وحشیانہ بمباری شروع

حماس کے راکٹ حملوں کا بہانہ بنا کر غزہ پر پھر سے صیہونی وحشیانہ بمباری شروع
اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج نے عارضی جنگ بندی ختم کرکے غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے جنوبی شہر بیرشیبا میں غزہ سے داغے جانے والے مبینہ تین راکٹوں کو بہانہ بناتے ہوئے غزہ پر تازہ فوجی حملے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایک صیہونی عہدیدار نے بتایا کہ بنیامین نیتن یاہو نے فوج کو غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر حملے کی ہدایت کی ہے۔ صیہونی فوج کی ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ راکٹ حملوں کے بعد غزہ میں فضائی کارروائی کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ فلسطینی شاہدین اور سکیورٹی سروسز نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ پر صیہونی طیاروں نے بمباری کی ہے، جس میں فی الحال کسی کے زخمی یا نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔ یہ پانچ روز سے جاری جنگ بندی کے بعد صیہونی حکومت کی جانب سے کیا جانے والا پہلا حملہ تھا۔ خیال رہے کہ غزہ پر آٹھ جولائی سے جاری صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک دو ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔ حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان طویل جنگ بندی کے لیے مصر کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں خطے میں گذشتہ پانچ روز سے بمباری کا سلسلہ تھما ہوا تھا۔

دیگر ذرائع کے مطابق حماس کے راکٹ حملوں کا بہانہ بنا کر صیہونی حکومت نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر پھر سے وحشیانہ بمباری شروع کر دی۔ حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان گذشتہ رات ہی چوبیس گھنٹے کی جنگ بندی طے پائی تھی، جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صیہونی حکومت نے ایک بار پھر غزہ کے نہتے فلسطینیوں کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ اس بار بھی صیہونی حکومت نے حماس پر راکٹ حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔ صہیونی میڈیا کے مطاق غزہ کی جانب سے اسرائیل پر تین راکٹ حملے کئے گئے ہیں۔ صیہونی وزیراعظم نے فوج کو راکٹ حملوں کا سخت جواب دینے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں جبکہ قاہرہ میں موجود مذاکراتی ٹیم کو بھی واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 405652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش