0
Saturday 18 Oct 2014 21:39

ایران سے مائع گیس کی پہلی کھیپ پاکستان روانہ کر دی گئی

ایران سے مائع گیس کی پہلی کھیپ پاکستان روانہ کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی شہر آبادان کی قومی گیس کمپنی کے ڈائریکٹر علی حکمت نے بتایا ہے کہ ایران کی مائع گیس، جسکی مقدار ایک سو چھبیس ٹن ہے، آج ایک بین الاقوامی شپنگ کمپنی کے ذریعے پاکستان روانہ کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مائع گیس پاکستان کی ڈیمانڈ اور ایرانی گیس کی برآمدات میں اضافہ کے تناظر میں پاکستان بھیجی گئی ہے۔ علی حکمت کا کہنا تھا کہ مائع گیس کو مختلف ممالک کو برآمد کرنے کے حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ایک عرصے سے توانائی بحران کا شکار ہے اور حال ہی میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستانی حکومت نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ عالمی پابندیوں کی وجہ سے ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 415282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش