0
Friday 25 Jul 2014 23:27

جمعہ کی نماز کے بعد مقبوضہ کشمیر میں یوم قدس اور یوم کشمیر کی مناسبت سے بڑے بڑے جلوس برآمد

جمعہ کی نماز کے بعد مقبوضہ کشمیر میں یوم قدس اور یوم کشمیر کی مناسبت سے بڑے بڑے جلوس برآمد
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں جمعۃ الوداع کو یوم قدس و یوم کشمیر کے طور پر بھی منایا گیا، جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد سرینگر و وادی کشمیر کے دوسرے قصبوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے فلسطین عوام کے حق و اسرائیل اور امریکہ مخالف زور دار احتجاجی مظاہرے کئے۔ لوگوں نے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے، کئی علاقوں میں احتجاجی لوگوں نے امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے، فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی بر بریت پر مسلمان ملکوں اور اسلامی تنظیموں کی خاموشی پر بھی لوگوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا، جمعہ خطبوں کے موقعے پر بھی علماء و ائمہ مساجد نے اسرائیلی کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی، ذرائع کے مطابق جمعۃ الوداع کو یوم قدس اور یوم کشمیر کے طور بھی منایا گیا، گذشتہ کئی سالوں سے ماہ رمضان کے الوداعی جمعہ کے موقعے پر جموں و کشمیر کے علیحدگی پسند جماعتوں کی طرف سے یوم قدس و یوم کشمیر ایک ساتھ منایا جاتا ہے، یوم قدس فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور منایا جاتا ہے، جمعۃ الوداع کے موقعے پر جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے فوراً بعد سرینگر و وادی کے دوسرے قصبوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے جلوس نکالے، ان جلوسوں میں شامل لوگ آزادی و اسلام کے حق میں اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف نعرے بلند کررہے تھے۔

شہر سرینگر کے بیشتر علاقوں کی مساجد سے جمعہ کی نماز کو ادا کرنے کے بعد لوگ جلوسوں کی صورت میں نکلے، پرانے شہر میں بھی اس طرح کے جلوس نکالے گئے، جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد یوم کشمیر و یوم قدس کے سلسلے میں ایک بڑا جلوس نکالا گیا، جلوس کی قیادت میرواعظ کشمیر مولانا محمد عمر فاروق کررہے تھے، انہوں نے نوہٹہ چوک میں جلوس میں شامل ہزاروں لوگوں کے مجموعے سے تقریر کی، میرواعظ نے یوم کشمیر اور یوم قدس کی اہمیت کو اُجاگر کیا، اس جلوس میں شامل لوگوں نے اسلام و آزادی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی، جلوس میں شامل لوگوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور بھی نعرے بلند کئے، فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف لوگوں نے نعرے بلند کئے، اسرائیل و امریکہ کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی گئی، اس موقعے پر اسرائیل و امریکہ کے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔ احتجاجی مظاہرین نے عرب ملکوں و اسلامی تنظیموں کی اسرائیلی حملوں پر اختیار کی جانے والی خاموشی پر بھی بھی غم و غصے کا اظہار کیا۔ ادھر سول لائنز کے کئی علاقوں میں لوگوں نے جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد یوم کشمیر اور یوم قدس کے تحت جلوس نکالے۔ اس دوران شمالی و جنوبی کشمیر کے ساتھ وسطی کشمیر میں بھی اس طرح کے جلوس نکالے گئے، گاندربل، بانڈی پور، سوپور، بارہ مولہ، کپوارہ، ہندوارہ، سمبل، بڈگام ، ماگام، بیروہ و جنوبی کشمیر کے سبھی اضلاع میں بھی یوم القدس کے جلوس نکالے گئے، ادھر کرگل میں بھی جمعہ کی نماز کے بعد ایک عظیم الشان جلوس بر آمد ہوا جس میں شامل ہزاروں لوگوں نے اسرائیل و امریکہ مخالف نعرے بلند کئے۔
خبر کا کوڈ : 401476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش