0
Thursday 24 Apr 2014 14:02

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 35 سے زائد فلسطینی زخمی

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 35 سے زائد فلسطینی زخمی
اسلام ٹائمز۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 35 سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی فلسطینی حکام نے بتایا کہ نابلوس کے شمال مشرقی علاقے آوارنا میں اندھا دھند فائرنگ کی اور علاقے کے رہائشیوں پر گرنیڈ پھینکے اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 35 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ دریں اثناء ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 375747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش