0
Wednesday 1 Oct 2014 10:56

کشمیری سیلاب زدگان کیلئے بھجوایا گیا سامان بھارت نے روک لیا

کشمیری سیلاب زدگان کیلئے بھجوایا گیا سامان بھارت نے روک لیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر کے سیلاب زدگان کیلئے بھجوائے جانیوالے امدادی سامان کو روک دیا جوکہ انتہائی سفاکانہ، غیرانسانی اور بے رحمانہ کارروائی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہلی اور ممبئی میں ایئرپورٹ حکام کشمیرنے سیلاب زدگان کیلئے بھجوایا جانیوالا سامان کشمیر لے جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ یہ انکشاف مقبوضہ کشمیر کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان بھجوانے کی کوشش کرنیوالے بہت سے رضاکاروں نے کیا ہے۔ ایک ڈونر رشید نے بنگلور ایئرپورٹ پرمیڈیا کو بتایا کہ وہ دوائیں، کپڑوں اور کمبلوں سمیت امدادی سامان کشمیر کے سیلاب زدگان کیلیے بھجوانا چاہتے تھے تاہم ایئرپورٹ حکام نے یہ سامان لے جانے سے انکار کر دیا۔

اسی طرح کی شکایات دہلی ایئرپورٹ سے بھی موصول ہوئی ہیں جہاں مختلف ایئرلائنز نے کشمیریوں کیلیے امدادی سامان لے جانے سے انکار کردیا ہے۔ ایک رضاکار نے کہا کہ انھوں نے بڑی محنت سے کشمیرکے سیلاب زدگان کیلیے ضروری سامان اکٹھا کیاتھا اور وہ اسے مقبوضہ کشمیر بھجواناچاہتے تھے تاہم انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ایئرلائن ان کا سامان کشمیرلے جانے پرآمادہ نہیں۔ دریں اثنا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کوضلع کپواڑہ میں ایک اورنوجوان کوشہید کردیا۔
خبر کا کوڈ : 412637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش