0
Thursday 30 Aug 2012 15:24

جسٹس ذوالفقار نقوی کا قتل انصاف کا قتل ہے، علامہ مقصود ڈومکی

جسٹس ذوالفقار نقوی کا قتل انصاف کا قتل ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ علامہ مقصود علی ڈومکی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے منیر مینگل روڈ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جسٹس ذوالفقار نقوی کے قتل کو انصاف کا قتل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس ذوالفقار، ان کے ڈرائیور اور محافظوں کا قتل حکومت بلوچستان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور ہم لواحقین کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا ہم حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کا فی الفور نوٹس لے اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور نسل کشی کے ان پے در پے واقعات کے پیچے بیرونی ہاتھ باالخصوص امریکہ، اسرائیل اور بھارت ملوث ہیں، جس کا اعتراف جناب لشکر رئیسانی خود بھی کرچکے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس بیرونی مداخلت کا تدارک کیا جائے اور بلوچستان کو عالمی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھنے دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 191336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش