0
Monday 13 Oct 2014 10:42

امن چاہتے ہیں، جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، اسحاق ڈار

امن چاہتے ہیں، جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، لیکن اگر ہندوستان نے جنگ مسلط کی تو پاک فوج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ امریکا کے دارالحکومت میں ایک پریس بریفنگ کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے کی ترقی کے لیے تجارت کا فروغ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان کے ساتھ سے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، اور خطے میں قیام امن کا خواہش مند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہندوستان کے درمیان کافی جنگیں لڑی جا چکی ہیں لیکن ان جنگوں سے کسی کو فائدہ نہیں ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو پاک فوج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان اس موقع پر سمجھداری سے کام لے گا۔
خبر کا کوڈ : 414383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش