0
Sunday 27 Jul 2014 23:47

نہتے فلسطینیوں پر جارحیت کرنیوالی ظالم صیہونی حکومت کیخلاف دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

نہتے فلسطینیوں پر جارحیت کرنیوالی ظالم صیہونی حکومت کیخلاف دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ پیرس، جنیوا، لندن اور نیویارک سمیت دنیا کے کئی شہروں میں ہزاروں لوگوں نے غزہ میں صیہونی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔ فرانس میں غزہ کیلئے مظاہروں میں پابندی کے باوجود ہزاروں لوگ سڑکوں پر جمع ہوئے اور صیہونی حکومت کی سفاک کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ لندن میں صیہونی سفارتخانے کے باہر مظاہرین نے ایک بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور صیہونی بربریت کی بھرپور مذمت کی۔ ادھر جنیوا اور نیویارک کے ٹائم سکوائر میں بھی سیکڑوں افراد نے صیہونی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرے میں شریک خواتین روتی رہیں۔ مظاہرین میں امریکی شہریوں کے علاوہ مشرق وسطٰی کے مسلمانوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ جرمنی میں بھی فلسطینیوں کا درد رکھنے والے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ شہریوں نے صیہونی کی شدید مذمت اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ہزاروں افراد نے صیہونی بربریت کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے۔ الجیریا میں دس ہزار سے زائد افراد سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے صیہونی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے باوجود مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے مظاہرے جاری ہیں۔ بھارتی شہر بنگلور میں سینکڑوں مسلمانوں نے صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر اقوام متحدہ اور امریکہ کی مجرمانہ چشم پوشی کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر بھارتی حکومت کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور صیہونی حکومت کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ ہانگ کانگ میں فرینڈز آف فلسطین نامی تنظیم کے زیراہتمام مظاہرہ ہوا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے ماننے والوں نے بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ مظاہرین نے صیہونی قونصلیٹ کے باہر شدید نعرہ بازی بھی کی۔ صیہونی شہر تل ابیب میں بھی ہزاروں افراد نے امن مارچ کیا۔ شہریوں نے اپنی حکومت سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف حملے روکنے کا بھی مطالبہ کیا
خبر کا کوڈ : 401882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش