0
Friday 25 Jul 2014 23:27

بھارتی شہر لکھنؤ میں یوم القدس مظاہرین پر پولیس کا تشدد، ایک نوجوان جاں بحق

بھارتی شہر لکھنؤ میں یوم القدس مظاہرین پر پولیس کا تشدد، ایک نوجوان جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ جمعۃ الوداع کے بعد مولانا سید کلب جواد نے ہزاروں لوگوں کے ساتھ یوم القدس اور شیعہ وقف بورڈ میں ہو رہے بدعنوانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع کیا، آل انڈیا وقف بورڈ کے وزیر اعظم خان کے خلاف ہجوم نے جم کر مردہ باد کے نعرے لگائے، دیکھتے ہی دیکھتے ہجوم نے پتھراؤ شروع کردیا، کشیدگی کو بڑھتا دیکھ پولیس نے لاٹھی چارج شروع کر دیا، اس دوران کئی مظاہرین زخمی بھی ہوگئے، پولیس لاٹھی چارج میں شیعہ رہنما مولانا سید کلب جواد اور ان کے بھائی شمیل شمسی کے بھی چوٹ آئی ہے، معلومات کے مطابق مفتی گنج کے باشندے کرار حسین کی ٹراما سینٹر میں موت ہوگئی ہے، لاٹھی چارج میں زخمی ہونے پر انہیں ٹراما سینٹر میں داخل کیا گیا تھا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ملزم کو جیل نہیں بھیجا جائے گا تب تک وہ احتجاج ختم نہیں کریں گے، مظاہرین نے پورے شہر کو جام کرنے کا الٹی میٹم دیا، پورے شہر میں چوراہوں کو جام کرنے کا اعلان کیا ہے، شہر میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے ہیں، مولانا سید کلب جواد نے پردیش کے کابینی وزیر اعظم خاں پر الزام لگایا کہ وہ وقف بورڈ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے ایک بار ان سے کہا تھا کہ نہ کوئی وقف باقی رہے گا اور نہ ہی وقف بورڈ کی ضرورت پڑے گی، مولانا کلب جواد نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ متوللیوں کی ووٹر فہرست میں کانٹ چھانٹ کی گئی ہے، اسے ٹھیک کیا جائے، متوللی ووٹروں کی تعداد بڑھائی جائے، جو کہ سابق صدر اور ملازمین کی ملی بھگت سے کم کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 401477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش