0
Saturday 26 Jul 2014 10:13

اسلامی ممالک کے حکمران آخری فلسطینی کے مرنے کا انتظار کررہے ہیں، آسیہ اندرابی

اسلامی ممالک کے حکمران آخری فلسطینی کے مرنے کا انتظار کررہے ہیں، آسیہ اندرابی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کو امریکہ اور اسرائیل کی لونڈی قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ او آئی سی اور عرب لیگ ایک مردہ لاش کی طرح ہیں اور اسلامی ممالک کے حکمران آخری فلسطینی کے مرنے کا انتظار کررہے ہیں، سرینگر کے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسیہ اندرابی نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے عالم اسلام اور خصوصاً عرب ممالک کی مجرمانہ خاموشی پر تاسف کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ 57 ممالک پر مشتمل او آئی سی کی بے حسی، فلسطینی بستیوں پر اسرائیل کی بربریت کا تماشا دیکھ رہی ہے مگر ابھی تک انہوں نے اپنا ہنگامی اجلاس طلب نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ اس سارے منظر نامے میں مسلمان ملکوں کا وجود ان عالمی طاقتوں کیلئے ٹِشو پیپر سے زیادہ نہیں جسے استعمال کیا اور پھر پھینک دیا، آسیہ اندرابی نے کہا کہ خدا کا دین مسجد میں نماز ادا کرنے اور دعائیں مانگنے تک محدود ہوگیا ہے جبکہ اسلام مکمل نظام حیات کا نام ہے، انہوں نے کہا کہ علماء کو فلسطینی مسئلے میں عوام کی رہنمائی کرنی چاہئے، اس وقت عالم اسلام کے علماء کی حق گوئی اور بے باکی کا امتحان ہے۔ آسیہ اندرابی نے کہا کہ امت مسلمہ فلسطینیوں کی حمایت میں چند روزہ واویلا، ردعمل اور اسرائیل کے خلاف چند حروف بھیج کر اپنا فرض پورا نہیں ہوسکتا، عالم اسلام کو متحد ہوکر صیہونیت کا مقابلہ کرنا چاہئے، پریس کانفرنس سے قبل فلطسین میں جاری اسرائیلی بربریت پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جسے دیکھ کر حاضرین پر لرزہ طاری ہوا۔
خبر کا کوڈ : 401558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش