0
Monday 21 Jul 2014 22:17

ہمیں یہ طے کرنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین میں ہم کس کے ساتھ ہیں، شرد پوار

ہمیں یہ طے کرنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین میں ہم کس کے ساتھ ہیں، شرد پوار
اسلام ٹائمز۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی آف انڈیا کے قومی سربراہ شردپوار نے آج اپنی جانب سے منعقدہ افطار پارٹی میں شریک مہمانان سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا برملا اظہار کیا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری ناقابلِ برداشت ہے اور اس سے ہمیں شدید تکلیف ہورہی ہے، ممبئی کے کف پریڈ میں واقع ہوٹل پریسیڈنٹ میں یہ افطار پارٹی رکھی گئی تھی، جس میں شہر کی بیشتر سیاسی و سماجی شخصیتوں نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شردپوار نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی کا موقف اس معاملے میں بالکل واضح ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر بمباری ظلم و بربریت ہے اور اسے اس ظلم سے ہر حال میں روکا جانا چاہئے، اس مسئلے پر ہم پارلیمنٹ میں بحث کرا کر اسرائیل کے خلاف قرارداد پاس کرانا چاہئے تھے، مگر بی جے پی نے یہ کہہ کر مخالفت کی کہ اسرائیل و فلسطین دونوں ہمارے دوست ہیں، کسی ایک کے خلاف قرار داد پاس کرنے سے ہمارے اس کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا یہ اصول کبھی نہیں رہا کہ ظالم کی حمایت کی جائے، آزادی کے بعد سے جتنے بھی وزیراعظم ہوئے سب نے فلسطین کے مدد کی بات کی تھی۔ ہمیں اپنے ملک کے اس اصول کو دنیا کے سامنے رکھنا چاہئے اور اسرائیل کے ظلم میں مخالفت کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل و فلسطین دونوں ہمارے دوست ہیں، جسیا کہ بی جے پی دعوی کرتی ہے تو ہمیں اب ایسی صورت میں جبکہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے اور جس کے نتیجے میں سیکڑوں لوگ ہلاک ہورہے ہیں، ہمیں یہ طے کرنا ہے کہ ہم کس کے ساتھ ہیں، کیا ہم اسرائیل کے ظلم کے ساتھ ہیں یا پھر غزہ کے ان معصوموں کے ساتھ ہیں جنہیں ہلاک کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں بحث کی مانگ کی تھی، اب راجیہ سبھا میں کل بحث ہوگی، ہماری پارٹی کی جانب سے مجید میمن اس معاملے کو راجیہ سبھا کے سامنے اٹھائیں گے، اس موقع پر حال ہی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے عبیداللہ خان اعظمی نے بھی خطاب کیا اور انہیں رمضان المبارک میں عراق و شام میں جاری لڑائی پر افسوس کا اظہارکیا، انہوں نے کہا اس مبارک مہینہ میں کسی قسم کا کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہونا چاہئے، مگر افسوس کہ کچھ لوگ جہاد کا نام لے کر ایک دوسرے کا خون بہا رہے ہیں۔ اس دوران رکن پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) مجید میمن نے بھی خطاب کیا اور اسرائیل جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اس کی وحشیانہ بمباری میں مارے گئے لوگوں کے لئے کھڑے ہوکر دو منٹ کی خاموشی کی اپیل کی جس پر افطار سے قبل تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 400757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش