0
Thursday 2 Oct 2014 18:02

عمران خان کا 21 اکتوبر کو پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں جلسہ عام کا اعلان

عمران خان کا 21 اکتوبر کو پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں جلسہ عام کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ’’گو نواز گو‘‘ گالی نہیں جمہوریت کے عین مطابق ہے اور ہم نعرے لگانے پر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے بادشاہوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ میانوالی میں جلسہ عام میں شرکت کے لئے روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم قوم کو ان کے حقوق کے لئے جگا رہے ہیں اور دھرنے نے اس سلسلے میں بہت اہم کام کیا ہے، یہی وجہ سے ہے کہ ملک میں وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ دھرنوں ہی کی وجہ سے انقلاب گھر گھر پہنچا اور آج ’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ بچے بچے کی زبان پر آگیا ہے یہ گالی نہیں، جمہوری معاشرے میں نعرہ لگانا ہر ایک کا بنیادی حق ہے لیکن گذشتہ روز وزیر آباد میں نعرہ لگانے والے کو مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی نے تشدد کا نشانہ بنایا جو کہ غیر جمہوری تھا۔ مریم نواز اور شہباز شریف نے گذشتہ روز جس طرح کی بات کی، وہ ان کی سمجھ سے بالاتر ہے اور اسی کو بادشاہت کہتے ہیں جس کے خلاف ہم لڑ رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ میانوالی ان کا آبائی حلقہ ہے اور اسی شہر سے وہ پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، اس لئے انہوں نے کراچی اور لاہور میں جلسہ عام کے بعد میانوالی جانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 21 اکتوبر کو لاڑکانہ میں جلسہ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 412916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش