0
Thursday 30 Oct 2014 16:46

طالبعلم کا گورنر خیبر پختونخواہ سے ڈگری وصول کرنے سے انکار، سٹیج پر ” گو نواز گو “ کے نعرے

طالبعلم کا گورنر خیبر پختونخواہ سے ڈگری وصول کرنے سے انکار، سٹیج پر ” گو نواز گو “ کے نعرے
اسلام ٹائمز۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ پشاور میں طالبعلم کا گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد عباسی سے ڈگری وصول کرنے سے انکار، سٹیج پر ” گو نواز گو “ کا نعرہ لگاتے ہوئے خالی ہاتھ چلا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کی عظیم درسگاہ جامعہ پشاور میں ڈگریوں کی تقسیم کے حوالے سے کانووکیشن جاری تھا جس میں گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب عباسی کو مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے ڈگریاں تقسیم کیں ڈگری تقسیم کرنے کے دوران ماسٹرز کا طالبعلم جس کا نام صنم اسفند یار تھا وہ سٹیج پر آیا اور ڈگری وصول کرنے سے انکار کردیا اور گو نواز گو کے نعرے لگاتے ہوئے سٹیج سے خالی ہاتھ چلا گیا۔
خبر کا کوڈ : 417273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش