0
Wednesday 27 Aug 2014 22:17

گورنر سندھ اور گورنر پنجاب علامہ طاہرالقادری سے ملاقات کیلئے دھرنے میں پہنچ گئے

گورنر سندھ اور گورنر پنجاب علامہ طاہرالقادری سے ملاقات کیلئے دھرنے میں پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عشرت العباد اور گورنر پنجاب غلام سرور عوامی تحریک کے سربراہ علامہ تحریک القادری سے ملنے دھرنے میں پہنچ گئے ہیں۔ ملاقات کے کچھ دیر بعد ہی دھرنے کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہرالقادری نے واضح کیا کہ دونوں گورنرز ان سے اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں، ان کی آمد کا مقصد مذاکرات کرنا نہیں ہے، انہوں نے دھرنے کے شرکاء سے کہا کہ دونوں گورنرز کی آمد ہمارے موقف کی تائید ہے، ڈیڈلائن ہمارے ہاتھ میں ہے اس لئے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے، اس سے قبل اسحاق ڈار اور زاہد حامد پر مشتمل حکومتی وفد کی آمد کے موقع پر انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ یہ آخری حکومتی وفد تھا جو ہم سے مذاکرات کیلئے آیا تھا۔ حکومتی ٹیم کا خیال تھا کہ صرف عفو و درگزر ہوگا اور شفقت ہی شفقت ہوگی۔ حکومتی ٹیم کو اندازہ نہیں تھا کہ میرے مطالبات کیا ہیں۔ میں نے حکومتی ٹیم کو واضع کر دیا ہے کہ میری جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن میں چند گھنٹوں کی توسیع صرف اس وقت ممکن ہے جب میری پہلی دو شرائط کو فوری طور پر مان لیا جائے لیکن حکومتی ٹیم کے پاس میری شرائط کو پورا کرنے کی اتھارٹی نہیں تھی۔ حکومتی ٹیم نے میری شرائط پر عملدرآمد اور وزیراعظم سے بات چیت کیلئے ساڑھے 9 بجے کا ٹائم لیا ہے۔ حکومتی ٹیم نہ آئی تو ہم اپنے لائحہ عمل کا اعلان کر دینگے۔
خبر کا کوڈ : 406978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش