0
Sunday 13 Apr 2014 23:59

وادی تیرہ، شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری

وادی تیرہ، شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی وادی تیراہ کے دور افتادہ علاقے میں فورسز کی کارروائی سے شدت پسند گیڈر گروپ کے سربراہ چنگریز سمیت سات افراد مارے گئے۔ سیکورٹی فورسز کے جٹ طیاروں نے طالبان گیدڑ گروپ کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں گیدڑ گروپ کے سربراہ چنگریز سمیت سات افراد مارے گئے جبکہ تنظیم کے نائب سربراہ ایوبی کے مارے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔ چنگریز نے گزشتہ روز خیبر ایجنسی کے علاقے شیخ ملیا خیل اور قمبر خیل کے پچاس سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا تھا جس میں سے بیشتر افراد کو رات گئے بازیاب کرایا گیا، تاہم سات افراد ابھی بھی اُن کی تحویل میں ہیں۔ جس کے باعث فورسز کی یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقوں متنی، بڈبیر اور ایف آر درہ آدم خیل میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے پشاور کے نواحی علاقوں متنی، بڈبیر اور ایف آر درہ آدم خیل کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں مذکورہ علاقوں میں شدت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فورسز کے طرف سے پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
خبر کا کوڈ : 372471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش