0
Thursday 23 Oct 2014 14:22

کینیڈا، پارلیمنٹ میں فائرنگ، ایک فوجی ہلاک

کینیڈا، پارلیمنٹ میں فائرنگ، ایک فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں ایک مسلح شخص قومی یادگار کی سیکیورٹی پر تعینات فوجی کو ہلاک کرنے کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس گیا۔ کینیڈا کی کابینہ کے وزیر جیسن کینی نے ٹوئٹر پر واقعے میں ہلاک ہونے والے فوجی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ایک اور پارلیمنٹری گارڈ زخمی بھی ہوا۔ کینیڈین فوج کی ترجمان نے کہا کہ وہ فوری طور پر فوجی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کرسکتیں اور نہ ہی ان کے پاس اس حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک مسلح شخص زخمی ہو گیا۔ پارلیمنٹ کے باہر پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر تین مسلح افراد اس حملے میں شریک ہیں۔ دوسری جانب امریکی دفاعی حکام کے مطابق امریکی اور کینیڈین ایئر ڈیفنسز کو حملے کے بعد الرٹ کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد کینیڈین حکام نے ملالہ یوسف زئی سے ملاقات اور اپنی تمام دیگر مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔

گزشتہ روز کینیڈا کے ٹرپ مال میں ڈرائیور نے دو فوجی اہکاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس میں سے ایک ہلاک ہوگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس کر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہوگیا جو بعد ازاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے تاہم فائرنگ کے واقعے کی صورتحال لمحہ بل لمحہ بدل رہی ہے جس پر ہم قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کینیڈین وزیر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کرکے ان کا آفس بند کردیا گیا جبکہ پارلیمنٹ کی عمارت میں موجود افراد بھی محفوظ ہیں۔

امریکی صدر باراک اوباما نے کینیڈین پارلیمنٹ کی عمارت میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے لڑنے کے لیے امریکا اور کینیڈا کا ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک حملہ آوروں کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا کہ ان کا تعلق دہشت گردوں کے کس گروپ سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 416067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش