0
Tuesday 21 Oct 2014 19:43

اسپیکر قومی اسمبلی تحریک انصاف کے ارکان استعفوں سے متعلق دوٹوک فیصلہ کریں، مولانا فضل الرحمان

اسپیکر قومی اسمبلی تحریک انصاف کے ارکان استعفوں سے متعلق دوٹوک فیصلہ کریں، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد مؤخرکر دی گئی، جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے سے بچالی ہے، صوبے کی اپوزیشن جماعتیں ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن لڑیں گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کے مشورے سے کیا گیا، تحریک واپس لینے کیلئے بھی مشاورت کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی وفاق کو تباہ کرنے کا سبب بن سکتی ہے، کیا یہ اقدام بغاوت کے زمرے میں نہیں آتا؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وزیراعظم کا استعفٰی لینے آئی تھی اور اب اپنے ارکان کا استعفے دے کر جا رہی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق دوٹوک فیصلہ کریں، ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وسائل عوام پر خرچ کرنے کے بجائے دھرنے پر بے دریغ استعمال کئے گئے، خیبرپختونخوا میں دور دور تک کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آ رہا، بدامنی کو فروغ ملا ہے، گلا کٹی لاشیں مل رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 415789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش