0
Sunday 20 Apr 2014 01:01

سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام استحکام پاکستان کانفرنس آج فیصل آباد میں ہوگی

سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام استحکام پاکستان کانفرنس آج فیصل آباد میں ہوگی
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام صاحبزادہ فضل کریم کی یاد میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور پاکستان میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف استحکام پاکستان کانفرنس اتوار 20 اپریل کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں ہوگی۔ کانفرنس شام 4 بجے شروع ہوگی۔ کانفرنس کی تیاریوں کو آخری شکل دے دی گئی ہے اور ملک بھر سے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی راہنما فیصل آباد پہنچ چکے ہیں۔ کانفرنس کی صدارت دربار حضرت محدّثِ اعظم کے سجادہ نشیں پیر فضل رسول حیدر رضوی کریں گے جبکہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا خصوصی خطاب کریں گے۔
استحکام پاکستان کانفرنس کا وسیع سٹیج اور پنڈال تیار کر لیا گیا ہے اور جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگا دیئے گئے ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل طارق محبوب نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان کانفرنس استحکام وطن اور قیام امن کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ کانفرنس کے ہزاروں شرکاء دہشت گردی کے خلاف اور امن کے حق میں زوردار آواز بلند کریں گے۔ کانفرنس میں ملک کو درپیش مسائل کے حل کا لائحہ عمل بھی پیش کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 374686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش