0
Sunday 20 Apr 2014 18:44

یورپی ملک آسٹریا کی دو 16 سالہ لڑکیاں جہاد النکاح کیلئے شام چلی گئیں، برطانوی اخبار کا دعویٰ

یورپی ملک آسٹریا کی دو 16 سالہ لڑکیاں جہاد النکاح کیلئے شام چلی گئیں، برطانوی اخبار کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی پولیس ایجنسی (انٹرپول) 2 جہادی لڑکیوں کی تلاش میں ہے، جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ شامی تکفیری باغیوں کی جنسی تسکین کو پورا کرنے اور جہاد النکاح کے فتوے پر عمل کرنے کیلئے شام چلی گئی ہیں۔ دونوں لڑکیوں کا تعلق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے بتایا جاتا ہے، ایک 16 سالہ لڑکی کا نام ثمرہ کیسنووک اور دوسری 15 سالہ لڑکی کا نام سبینہ سلیمووک ہے۔ یہ دونوں لڑکیاں اپنے گھروں سے 10 اپریل کو غائب ہوگئی تھیں۔ ان لڑکیوں کے والدین کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کی پوسٹ کی گئی ایسی تحریریں ملی ہیں جن سے انہوں نے اپنے طور پر یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ یہ جہاد النکاح کے لئے شام چلی گئی ہیں۔ لڑکیوں کے والدین کے مطابق ثمرہ کیسنووک اور سبینہ سلیمووک نے حال ہی میں ویانا کی ایک مسجد میں جانا شروع کیا تھا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ان لڑکیوں کی جانب فیس بک پر متعدد ایسی تصاویر شائع کی گئی ہیں جن میں وہ مسلح نظر آرہی ہیں۔ ایک پوسٹ میں انہوں نے شامی باغیوں سے شادی کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ دوسری پوسٹ میں لکھا ہے کہ موت ان کا حقیقی مقصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 374785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش