0
Tuesday 18 Nov 2014 15:07

تحریک جعفریہ کی بحالی خوش آئند ہے، آئندہ اسی پلیٹ فارم سے تنظیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے، علامہ ساجد نقوی

تحریک جعفریہ کی بحالی خوش آئند ہے، آئندہ اسی پلیٹ فارم سے تنظیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک جعفریہ پاکستان کی بحالی خوش آئند ہے، آئندہ اسی پلیٹ فارم سے سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ لاہور میں ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک جعفریہ پاکستان کو بحال کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے کارکنوں کو بھی مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک جعفریہ پاکستان پر 12 جنوری 2002ء میں آمرانہ سوچ کے تحت پابندی لگائی گئی تھی، انکی جماعت کا پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کیلئے اہم کردار ہے۔ ملی یکجہتی کونسل، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کیساتھ سیاسی اتحاد ہماری امن پسندی کی واضح مثال ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ آئندہ اسلامی تحریک پاکستان کی بجائے تحریک جعفریہ کے پلیٹ فارم سے تنظیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 420189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش