0
Wednesday 27 Aug 2014 20:16

گلگت، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے میر شکیل، شائستہ لودھی و دیگر کو اشتہاری قرار دیدیا

گلگت، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے میر شکیل، شائستہ لودھی و دیگر کو اشتہاری قرار دیدیا
رپوررٹ: میثم بلتی

انسداد دہشت گردی ایکٹ گلگت بلتستان کی عدالت نے جنگ اور جیو گروپ کے چیف ایگزیکٹو میر شکیل الرّحمان، شائستہ لودھی، اسد خٹک اور وینا ملک کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں لے جانے کا حکم دے دیا تھا تاہم نامزد ملزمان کی عدم پیشی پر معزز عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے میر شکیل اور شائشتہ لودھی سمیت دیگر دو ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا تھا اور دوبارہ یکم ستمبر 2014ء کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ دینی محاذ گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر و سابق رکن اسمبلی گلگت بلتستان حمایت اللہ خان کی درخواست پر 26 مئی کو تھانہ یسین گلگت میں مذکورہ افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ نمبر 1 کے ایڈمنسٹریٹیو جج راجہ شہباز خان کی عدالت سے جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری میں کہا گیا تھا کہ "بذریعہ تفتیشی افسر عدالت کے علم میں آیا ہے کہ ملزمان میر شکیل الرحمان ولد میر خلیل الرحمان چیف ایگزیکٹو جنگ و جیو گروپ آئی آئی چندریگر روڈ کراچی، شائستہ لودھی دختر علی گوہر اور وینا ملک دختر علی ملک سکنہ راولپنڈی کے خلاف ہمیں تھانہ سٹی میں مقدمہ علت نمبر 201 / 23 بجرائم زیر دفعات 3 / A ۔ 293 تعزیرات پاکستان دفعہ 7 / 6 انسداد دہشت گردی ایکٹ 199 میں ملوث ہو کر اپنی جائز گرفتاری سے گریز کرتے ہیں اور روپوش ہیں، ان کی گرفتاری مطلوب ہے۔ اس لیے بذریعہ وارنٹ ہذٰا حکم ہوتا ہے کہ ان ملزمان کو گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی ایکٹ گلگت بلتستان کی عدالت نمبر 1 کے جج راجہ شہباز خان کے روبرو حاضر کیا جائے"۔
خبر کا کوڈ : 406950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش