0
Friday 5 Sep 2014 22:22

افغان انتخابات کی غیریقینی نیٹو سمٹ پر بھی اثرانداز

افغان انتخابات کی غیریقینی نیٹو سمٹ پر بھی اثرانداز
اسلام ٹائمز۔ رواں ہفتے نیٹو کا اجلاس میں افغانستان سے جنگی مشن کے خاتمے پر اتحادی افواج کا کردار مشاورت تک محدود کرنے تک بات ہونی تھی، مگر افغان الیکشن نے اس ایونٹ کو پیچیدہ بنا دیا ہے اور رواں برس کے اختتام تک عالمی فورسز کا وہاں سے نکلنے پر شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر باراک اوبامہ سمیت دیگر عالمی رہنماء اس اجلاس میں شریک ہوئے ہیں مگر افغانستان میں نئے صدر کے انتخاب پر غیریقینی کی صورتحال موجود ہے جس سے آئندہ برس وہاں کچھ تعداد میں امریکی و اتحادی فوجیوں کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط پر ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ جمعرات کو نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈرے فوگ راسموسین نے خبردار کیا تھا کہ افغان رہنماﺅں کے لیے صدارتی انتخابات کے مسئلے کو حل کرنے اور معاہدے پر دستخط کے لیے وقت بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی قومیں معاونت فراہم کرنے اور افغان سیکیورٹی فورسز کے لیے چار ارب ڈالرز سے زائد فنڈز کی فراہمی میں مدد کے لیے تیار ہیں، مگر حتمی فیصلہ اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک سیاسی تعطل ختم نہیں ہو جاتا۔

نیٹو سیکرٹری جنرل نے کہا کہ معاہدے کے بغیر" وہاں کوئی مشن نہیں رہے گا، اگرچہ ہمارے فوجی کمانڈرز نے اپنی منصوبہ بندی میں کافی لچک دکھائی ہے مگر وقت بہت کم رہ گیا ہے، اگر جلد قانونی فریم ورک سامنے آجائے تو بہتر ہو گا"۔ چھ اپریل کو صدر حامد کرزئی کے جانشین کے لیے ہونے والے انتخابات کے بعد دو امیدواروں میں رن آف مقابلہ ہوا، اسکے بعد دھاندلی کے الزامات کے باعث حتمی نتائج کا اعلان آئندہ ہفتے کسی وقت متوقع ہے۔ امریکہ رواں سال کے آخر تک افغانستان سے تمام فوجیوں کو نکالنے کے ساتھ وہاں دس ہزار اہلکار رکھنے کا منصوبہ بنارہا ہے جو افغانیوں کو مشورت فراہم کرنے کے ساتھ کچھ انسداد دہشتگردی مشنز پر بھی کام کریں گے۔ اس تعداد کو 2015 کے اختتام تک آدھا کر دیا جائے گا، جبکہ 2016 کے آخر تک وہاں صرف ایک ہزار سیکیورٹی اہلکار ہی باقی رہ جائیں گے۔

اس سمٹ میں نیٹو رہنماءافغانستان مشن کے بارے میں اپنے عزم کا اعادہ کریں گے اور وہاں تیرہ سالہ جنگ کے دوران مارے جانے والے فوجیوں کے اعزاز میں ایک مختص تقریب ہو گی۔ صدارتی انتخابات کا فیصلہ نہ ہونے کے باعث افغان وزیر دفاع جنرل بسم اللہ خان محمدی اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 408390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش