0
Tuesday 29 Jul 2014 18:08

افغانستان، خود کش حملے میں صدرکرزئی کے کزن ہلاک

افغانستان، خود کش حملے میں صدرکرزئی کے کزن ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں صدر حامد کرزئی کے کزن ہلاک ہوگئے ہیں۔ قندھار کے گورنر کے ترجمان دعویٰ خان مینا پال نے ایک خبر رساں ادارے کو بتایا کہ خودکش حملہ آور ایک مہمان کے روپ میں افغان صدر حامد کرزئی کے کزن حشمت کرزئی کے گھر میں عید ملنے کے لئے آیا۔ ترجمان کے مطابق خودکش حملہ آور نے گلے ملنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جس کے نتیجے میں حشمت کرزئی موقع پر ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 402099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش