0
Thursday 24 Jul 2014 14:25

یوم القدس کی رسم منانیکی بجائے اسرائیل کیخلاف جہاد کا اعلان کیا جائے، حمید گل

یوم القدس کی رسم منانیکی بجائے اسرائیل کیخلاف جہاد کا اعلان کیا جائے، حمید گل
اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیل کا حملہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کا حصہ ہے، موجودہ وقت میں مسلم امہ کو جان لینا چاہئے کہ جہاد کا وقت آگیا ہے اور نااہل حکمرانوں کی طرف دیکھنے کی بجائے جہادی قوتیں خود فیصلہ کریں، ان خیالات کا اظہار سابق آئی ایس آئی چیف جنرل (ر) حمیدگل نے گذشتہ روز اپنے انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسلام اور انسانیت کا دشمن غزہ کے نہتے لوگوں پر حملہ آور ہے اور بدقسمتی یہ ہے کہ امت مسلمہ پر سکوت مرگ طاری ہے، ان حالات میں پاکستان کے حکمران اپنا قائدانہ کردار ادا کرنے کی بجائے عمرے ادا کرنے میں مصروف ہیں، انہیں سوچنا چاہئے کہ قبلہ اول پر قابض دشمن ان کی خاموشی سے شہ پاکر بیت اللہ کے خلاف سازشوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین خطرے میں ہے، جہاد کے اعلان کے لئے مسلم حکمران اور کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں۔
 
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے مستقبل کے منصوبوں کو سمجھنے کے لئے اسرائیلی پارلیمنٹ کے باہر لگا گریٹر اسرائیل کا نقشہ ہی کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد اسلامی نظریاتی ملک ہے اور پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ قائداعظم کے احکامات کے مطابق مسئلہ فلسطین پر اپنا کردار ادا کرے اور نواز شریف پر لازم ہے کہ وہ نیتن یاہو کو پیغام دیں کہ ہم اس مسئلہ سے لاتعلق نہیں رہ سکتے، کیونکہ فلسطین فلسطینیوں کے لئے زمین کا مسئلہ ہوسکتا ہے مگر ہمارے لئے یہ دین اور ایمان کا مسئلہ ہے اور اسرائیل جانتا ہے کہ پاکستانی قیادت کے کسی بھی جرات مندانہ فیصلے یا اعلان کے اثرات محض بیان بازی کی حد تک محدود نہیں رہ سکتے اور موجودہ حالات میں پاکستان ہی واحد ریاست ہے جو پوری دنیا کے مسلمانوں میں وہ جذبہ پیدا کرسکتی ہے جو قبلہ اول کی آزادی کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا سکتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خاموشی توڑ دیں اور سیاسی فرقہ واریت کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ایمان کے بچاﺅ کے لئے میدان میں آکر حکمرانوں پر دباﺅ ڈالیں، موجودہ حالات میں جب قیادت مصلحت کا شکار ہے تو عوام کو خود اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے قیادت سے مطالبہ کرنا ہوگا کہ وہ یوم القدس کی رسم منانے کی بجائے اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرے۔
خبر کا کوڈ : 401243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش