0
Thursday 24 Apr 2014 14:14

بھارتی انتہاء پسند ہندو تنظیم شیوسینا کے پاکستان مخالف عزائم کھل کر سامنے آگئے

بھارتی انتہاء پسند ہندو تنظیم شیوسینا کے پاکستان مخالف عزائم کھل کر سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند ہندو تنظیم نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی کے رہنماء نریندر مودی اقتدار میں آگئے تو وہ پاکستان کو چھ ماہ میں تباہ کردیں گے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ممبئی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیو سینا کے رہنماء رامدیس کادام نے کہا ہے کہ نریندرا مودی پاکستان کو صرف چھ ماہ کے اندر تباہ کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کبھی مہاراشٹر میں مسلمان کسی ظلم کیخلاف مظاہرہ کی کوشش بھی کرتے تو نریندر مودی انہیں یقیناً سبق سکھاتے۔ دریں اثناء بی جے پی کی جانب سے ٹویٹر پیغامات میں شیوسینا اور ویشوا ہندو پریشد کے بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے پراپیگنڈے کی نئی چال قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 375748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش