0
Tuesday 30 Sep 2014 20:36

اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان

اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان
رپورٹ: این ایچ نقوی

تین اسرائیلی فوجی، جنہوں نے تل ابیب کی جانب سے حالیہ غزہ حملوں میں شرکت کی تھی، نے خود اپنی جان لے لی۔ ایک اسرائیلی روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق پچاس روزہ جنگ میں حصہ لینے کے بعد یہ فوجی زبردست نفسیاتی مسائل کا شکار ہو کر رہ گئے تھے، دو فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے ساتھ اسرائیلی بارڈر پر اپنی جان لی جبکہ تیسرے نے مرکزی اسرائیلی علاقہ میں خودکشی کی۔ روزنامہ نے لکھا ہے کہ اسرائیلی پولیس ان فوجیوں کی موت کی وجہ جاننے کے لئے تفتیش کر رہی ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے تاحال کسی قسم کا موقف سامنے نہیں آیا۔

اسرائیلی سائیکالوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 2013ء میں کل آٹھ اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جانے والے حملوں میں 2130 افراد شہید جبکہ 11000زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق بیماری، فوجی آپریشنز اور ایکسیڈنٹ کے دوران اتنے فوجی ہلاک نہیں ہوئے جتنے خودکشی کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے شائع کردہ ڈیٹا کے مطابق گذشتہ 10 سالوں کے دوران 237 فوجیوں نے خودکشیاں کیں۔ معصوم بچوں کی جانیں لینا، ہسپتالوں پر بمباری، نہتے لوگوں پر زبردست ظالم، یہ وہ وجوہات ہیں جن کی بناء پر اسرائیلی فوجی خودکشی کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ شاید اس طرح وہ اپنے گھناونے مظالم کا ازالہ کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 412548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش