0
Wednesday 30 Jul 2014 23:59

فلسطینی پناہ گزین کیمپوں پر صیہونی بمباری، شہداء کی تعداد 1260 سے تجاوز کرگئی

فلسطینی پناہ گزین کیمپوں پر صیہونی بمباری، شہداء کی تعداد 1260 سے تجاوز کرگئی
رپورٹ: ابو کرار

گذشتہ تین ہفتوں سے غزہ پر صیہونی بمباری جاری ہے، بدھ کو صیہونی حکومت کی جانب سے ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے غزہ کے ایک سکول میں قائم یو این شیلٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق اس حملہ میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، اسرائیلی جنگی جہازوں نے غزہ سے کئی کلومیٹر کے فاصلہ پر موجود شہر جبالیا میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ کو علی الصبح نشانہ بنایا۔ حملہ سے قبل صیہونی ٹینکوں نے بھی جبالیا شہر پر شیلنگ کی۔ بمباری سے گرلز سکول کے ایک کلاس روم کی دیوار منہدم ہوئی، جس کے تلے دب کر متعدد افراد شہید ہوئے۔ گھر باہر چھوڑ کر اس گرلز سکول میں پناہ لینے والے فلسطینی بمباری کے بعد اس عمارت کو بھی چھوڑ چکے ہیں۔

اسرائیلی بری، بحری اور ہوائی حملوں میں گذشتہ چھ سالوں میں سب سے زیادہ شہادتیں حالیہ واقعات میں ہوئیں، جن میں اب تک 1300 شہادتیں ہوچکی ہیں۔ حماس نے اب تک سینکڑوں راکٹ مقبوضہ فلسطین پر برسائے ہیں، جن سے اب تک 53 صیہونی فوجی واصل جہنم ہو چکے ہیں۔ فلسطین کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک غزہ پر صیہونی بمباری سے 26000 گھر جزوی اور 5000 گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان واقعات میں 25 فیصد بچوں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزین کمشنر کی جانب سے مہاجرین کیمپ پر حملوں کی سخت مذمت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام کو 17 مرتبہ یو این سکول کے بارے میں اطلاع دی گئی تھی، جہاں 3300 افراد پناہ لئے ہوئے تھے۔ 
خبر کا کوڈ : 402242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش