0
Friday 24 Oct 2014 19:44

امن کمیٹیوں میں شیعہ مسلک کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، شاکر نقوی

امن کمیٹیوں میں شیعہ مسلک کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، شاکر نقوی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی سمیت تمام کمیٹیوں میں برابری کی بنیاد پر نمائندگی دی جائے۔ کمیٹیوں میں موجودہ کوٹہ کو مسترد کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ شیعہ محاذ کے کنوینئر سید شاکر حسین نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب، محکمہ اوقاف کی طرف سے صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب، ضلعی مساجد کمیٹی کے نوٹیفیکیشن کو فی الفور معطل کرے، کمیٹیوں میں اہل تشیع کی تعداد کو دوسرے مسالک کے مقابلہ میں نصف کر دیا گیا ہے، حکومت کا یہ فیصلہ پاکستان میں فرقہ واریت کے خاتمے کا نہیں بلکہ فرقہ واریت کو ہوا دینے کا موجب بن سکتا ہے۔ سید شاکر نقوی نے کہا کہ موجودہ نوٹیفیکیشن سے اہل تشیع کی سخت دل آزاری ہوئی ہے، شیعان حیدر کرار کے لئے متعلقہ کمیٹیوں میں شیعوں کے لئے موجودہ مخصوص کوٹہ ہرگز قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے اس پر توجہ نہ دی تو پنجاب بھر میں احتجاج کا طویل سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل ہفتہ کے روز سہ پہر چار بجے پریس کلب کے باہر احتجاجی علامتی مظاہرہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 416238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش