0
Thursday 2 Oct 2014 19:53

شاہراہ ریشم پر دہشتگردوں کا حملہ جی بی اتحاد بین المسلمین پر حملہ ہے، آغا علی رضوی

شاہراہ ریشم پر دہشتگردوں کا حملہ جی بی اتحاد بین المسلمین پر حملہ ہے، آغا علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے شاہراہ ریشم پر ہونے والے ٹارگٹڈ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے گلگت بلتستان میں اتحاد مسلمین پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہراموش جانے والی گاڑی پر منظم حملہ اس بات کی دلیل ہے کہ گلگت بلتستان میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک موجود ہے اور سکیورٹی ادارے خواب غفلت میں مزے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ گلگت بلتستان میں موجود مذہبی ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے جسے تمام مکاتب فکر مل کر ناکام بنا دیں گے۔ حکومت اپنی پوزیشن واضح کر دے کہ بار بار کے امکانات ظاہر کرنے کے باوجود شاہراہ قراقرم پر دہشت گردی کے کامیاب منصوبے کیوں ہوئے ہیں۔ ہم آپریشن ضرب عضب کے آغاز میں ہی گلگت بلتستان کی نام نہاد حکومت اور سکیورٹی اداروں کو تلقین دیتے رہے ہیں کہ دہشتگرد اپنا رخ گلگت بلتستان کی طرف کر سکتے ہیں اور یہاں پر کاروائی ہو سکتی ہے کیونکہ یہاں دہشتگردوں کو محفوظ اور مضبوط پناہ گاہیں مل سکتی ہیں لیکن حکومت کو اپنی بدعنوانیوں سے فرصت نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ واقعے میں ملوث افراد کا پیچھا کر کے انہیں سخت ترین سزا دی جائے اور صوبائی حکومت و وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں دہشتگرد عناصر کی پشت پناہی سے باز رہے۔
خبر کا کوڈ : 412935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش