0
Tuesday 16 Sep 2014 21:46

لیبیا میں خانہ جنگی، توشیا کی جیل سے 54 پاکستانیوں کو رہا کر دیا گیا

لیبیا میں خانہ جنگی، توشیا کی جیل سے 54 پاکستانیوں کو رہا کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ خصوصی پروازوں کے ذریعے لیبیا سے وطن واپس لائے گئے پاکستانیوں کی تعداد 2 ہزار 769 ہو گئی ہے، جبکہ ایک خصوصی پرواز سے مزید 529 وطن پہنچ رہے ہیں۔ حال ہی میں لیبیا کے پرتشدد شہر تویشا کی جیل سے 54 پاکستانیوں کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہاں پر پھنسے تمام پاکستانیوں کو بھی جلد از جلد خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر انتطام ریلیف کیمپوں میں 500 پاکستانی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ لیبیا میں کئی ماہ سے پرتشدد واقعات جاری ہیں جس کے باعث وہاں کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے پروازیں بھی بند کر دی گئی ہیں، پرتشدد واقعات میں لیبیا میں موجود پاکستانی بھی وہاں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جنہیں وطن واپس لانے کے لیے حکومت کی جانب سے خصوصی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ 

واضح رہے کہ بین الاقوامی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ لیبیا آرمی کے ریٹائرڈ جنرل خلیفہ حفتر کی سرکردگی میں شروع ہونے والی مسلح جھڑپیں گذشتہ دو سال سے ملک میں جاری بدامنی اور خانہ جنگی سے بالکل مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو برس سے لیبیا میں جاری خانہ جنگی اور مسلح جھڑپیں یا تو مختلف قبیلوں کے درمیان تصادم کا نتیجہ تھیں اور یا پھر زیادہ سہولیات اور مراعات حاصل کرنے کی غرض سے انجام پا رہی تھیں لیکن حال ہی میں لیبیا کے شہر بن غازی سے شروع ہونے والی مسلح جھڑپیں گذشتہ خانہ جنگی سے بالکل مختلف ہیں۔ یہ درحقیقت ایک بڑا فوجی آپریشن ہے جس کا مقصد انصار الشریعہ نامی گروہ کو نابود کرنا ہے۔ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جو ملک بھر میں قومی فوج کے عنوان سے انجام پا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 410036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش