0
Wednesday 29 Oct 2014 20:15

امریکا کا داعش کے خلاف سائبر جنگ شروع کرنے کا اعلان

امریکا کا داعش کے خلاف سائبر جنگ  شروع کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق اور شام ميں دولت اسلامیہ کے خلاف فضائی کارروائی کی نمائندگی کرنے والے ريٹائرڈ امريکی جنرل جان ايلن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش انٹرنيٹ کے ذريعے معصوم افراد کو اپنے جال میں پھنسا کر اپنی صفيں مضبوط کر رہی ہے۔ امريکی حکام نے زود دیا ہے کہ عراق اور شام ميں حکومت کے خلاف برسرپیکار تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف فضائی کارروائی کے ساتھ ساتھ سائبر جنگ بھی شروع کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ کو حقيقی معنوں ميں شکست دینے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اس گروہ کے خلاف فضائی کارروائی کے ساتھ ساتھ ان کا انٹر نیٹ پر بھی مقابلہ کریں تا کہ لوگ ان کے غلط عقائد سے متاثر ہو کر بے راہ روی کا شکار نہ ہو سکیں۔ دوسری جانب امریکا اور اتحادی افواج نے عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر متعدد تازہ فضائی حملے کيے جن ميں موصل ڈيم کے قريب اور فلوجہ شہر کے آس پاس اہداف کو نشانہ بنايا گيا ہے۔ واضح رہے کہ عراق اور شام میں 8 اگست سے شروع کی جانے والی فضائی کارروائی کا تخمینہ امريکی محکمہ دفاع نے 83 لاکھ ڈالر یومیہ ہے، جب کہ داعش کی جانب سے بھی شام اور ترکی کے سرحدی علاقے کوبانی میں انٹر نیشنل فورسز کو مبینہ طور پر سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکی منافقت کی ایک اور مثال ہے، کیونکہ امریکہ نے ہی انترنیٹ کے ذریعے دنیا بھر سے نصرہ فرنٹ اور داعش کے گروہوں میں شامل ہونے کے لیے دہشت گردوں کو ترٖیب دی اور انہیں شامی حکومت کے خلاف استعمال کیا۔
خبر کا کوڈ : 417129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش